ریاض ریجن کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا، سعودی وزارت دفاع

سعودی وزارت دفاع نے ریاض ریجن کی طرف داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ریاض ۔28مارچ (اے پی پی):سعودی وزارت دفاع نے ریاض ریجن کی طرف داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ریاض ریجن کی طرف داغے گے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی نشانہ بنایا گیا اور اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔