ریاض میں 2.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد، 2 ملزمان گرفتار

96

ریاض۔30نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے ریاض میں میٹل پائیپوں میں چھپائی گئی 2.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ

یہ کارروائی منشیات کی سمگلنگ اور اس کی تقسیم کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے جاری سکیورٹی کوششوں کا حصہ ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ناکوٹکس کنٹرول نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا اس کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دیں۔