24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںریجنل پولیس میں انسپکٹرزکے عہدہ پرترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک...

ریجنل پولیس میں انسپکٹرزکے عہدہ پرترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔27اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرریجنل پولیس دفتر میں تعینات افسران کو انسپکٹرزکے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بدھ کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹرعہدہ کے رینک لگائے، اس موقع پر اے ڈی آئی جی ریجنل دفتر ملک نعیم اختر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹرعلی رضا للہ،سب انسپکٹرقیصر ریاض اورلیڈی سب انسپکٹر سائرہ فاطمی شا مل ہیں۔

آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے تینوں افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں