فیصل آباد۔ 15 جولائی (اے پی پی):ریجن فیصل آباد میں 9محرم الحرام اور 10محرم الحرام کے روز 10602افسران و پولیس اہلکار اور 4295 والنٹیئر سکیورٹی کی زمہ داریاں ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد کے اضلاع فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 9محرم الحرام اور 10محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
پلان کے مطابق 10602افسران و پولیس اہلکار زمہ داریاں ادا کریں۔ ریجن فیصل آباد میں 9محرم الحرام میں مجموعی طور پر 260جلوس اور 465مجالس ۔نعقد ہونگی اور 10محرم الحرام میں ریجن بھر میں مجموعی طور پر 561جلوس اور 258مجالس کا انعقاد ہوگا جلوس اور مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10602افسران و ملازمان سکیورٹی کی زمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ 4295ولنٹیئر بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔
تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پر وف سکیورٹی مہیا کر نے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔بانی مجالس،امن کمیٹی کے ممبران سمیت سٹیک ہولڈ ز سے مسلسل روابط میں ہیں مجالس و جلوس سے قبل سکریننک و سویپنگ کی جا رہی ہے ضلعی سربراہان اپنے ضلع میں جلو س کی خود نگرانی کر رہے ہیں ٹریفک کے بہاؤ کے لیے ضلعی ٹریفک افسران متحرک ہیں۔