ریسکیو آپریشن مکمل، اپ ٹریک سے پہلی ٹرین چلا دی گئی ہے،ڈائون ٹریک بھی جلد بحال کر دیا جائے گا،ترجمان ریلوے

74
ریسکیو آپریشن مکمل، اپ ٹریک سے پہلی ٹرین چلا دی گئی ہے،ڈائون ٹریک بھی جلد بحال کر دیا جائے گا،ترجمان ریلوے

لاہور۔8جون (اے پی پی):ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹرین آپریشن اپ ٹریک سے بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اپ ٹریک سے پہلی ٹرین بہائوالدین زکریا ایکسپریس ڈھرکی سے چلا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاڈائون ٹریک پر کام جاری ہے وہ بھی بہت جلد بحال کردیا جائے گا۔