ریسکیو 1122کا عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پلان جاری

145
بھکر میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 55 جلوس اور 320 محافل ہوں گی، سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں ، ڈی پی او
بھکر میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر 55 جلوس اور 320 محافل ہوں گی، سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں ، ڈی پی او

سرگودھا۔14ستمبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122سرگودہا نے عیدمیلاد النبی ؐکے حوالے سے پلان جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر مظہر شاہ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122سرگودھا 12ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہائی الرٹ رہے گی۔

اس سلسلہ میں کمپنی باغ، قینچی موڑ، حسین چوک اورہلال ِ احمر ہسپتال سلانوالی روڈ پرمختلف ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی جس میں ریسکو1122کا عملہ گاڑیوں اورتمام فسٹ ایڈ سہولیات کے ساتھ الرٹ رہے گااوراپنی ڈیوٹی انجام دے گاتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بناء تاخیرفوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر مظہر شاہ کے مطابق روٹین کی ایمرجنسی کے لیے سٹاف اپنے اپنے اسٹیشنز پر معمول کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے گا۔