ریسکیو 1122 اپر کوہستان کی جانب سے ہیٹ سٹروک بارے آگاہی مہم

149
Rescue 1122

اپر کوہستان ۔ 30 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 اپر کوہستان کی جانب سے ہیٹ سٹروک کے بارے میں آگاہی فراہم، پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ترجمان ریسکیو1122 اپر کوہستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپر کوہستان انجینئر خالق داد کی نگرانی میں ریسکیو1122 اپر کوہستان کے ٹریننگ اینڈ اویرنیس ٹیم نے ڈان انٹیلیکچول سکول داسو میں ہیٹ سٹروک کے بارے میں آگاہی مہم چلائی اور طلباء میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر نے پاکستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر متاثر کرنا شروع کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ لو چلے گی جس سے ہیٹ سٹروک کے خطرات ہوں گے تو اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گرمی سے بچیں، پانی اور نمکیات کا استعمال زیادہ کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 پر کال کریں ۔