ریسکیو 1122 دیر لوئرنے تنگی میں کنویں سے گائے کو زندہ نکال لیا

75
Rescue 1122

دیر لوئر۔ 29 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے تنگی دیر لوئر میں کنویں سے گائے کو زندہ نکال لیا۔دیر لوئر تنگی میں کنویں میں ایک گائے گر گئی، مقامی لوگوں نے ریسکیو1122 کے کنٹرول روم کو  اطلاع دی جس پر 1122 دیر لوئر کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنویں سے گائے کو زندہ سلامت نکال لیا،جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک ایسا ادارہ ہے جو نہ بنی نوع انسان کی مشکل، درد اور تکلیف میں مدد کرتا ہے بلکہ چرند، پرند اور جانوروں کے تحفظ  کے لیے بھی مصروف عمل ہے اور اب تک سینکڑوں واقعات میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کر چکا ہے۔