سرگودھا۔1جنوری (اے پی پی):ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 سرگودھا نے گزشتہ سال کے دوران8.3 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 53 ہزار896افراد کو مد د فراہم کی۔
ان خیالات کا اظہار ڈسرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہرشاہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو 1122 کی سال 2023کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان میں روڑ ٹریفک حادثات کی 11958، میڈیکل کی 38917، مختلف جرائم کی 1162، نہر میں ڈوبنے38، بلڈنگ منہدم ہونے کی 23 متفرق5467 اورآتشزدگی کی 535 ایمرجنسیز شامل ہیں،اس کے علاوہ 18264 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ دن بددن روڈ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتی انسانی جانیں حادثات کی نظر ہورہی ہیں،اگر ہم دوران ِڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے اجتناب کر کے ہم ٹریفک حادثات کو کم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے سرگودھاکی عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جیساپہلےریسکیو1122 نے لوگوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی اسی طرح سال2024ء میں بھی لوگوں کوکسی بھی ایمرجنسی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔