ریسکیو 1122 سرگودھا کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز سرگودھا ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 سرگودھا نے اکتوبر کے دوران 6,132 ہنگامی کالز وصول کیں، جن میں 1,156 روڈ ایکسیڈنٹ، 4,270 طبی اور 39 آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول رُوم …

سرگودھا ۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز سرگودھا ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 سرگودھا نے اکتوبر کے دوران 6,132 ہنگامی کالز وصول کیں، جن میں 1,156 روڈ ایکسیڈنٹ، 4,270 طبی اور 39 آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول رُوم کواکتوبر کے دوران 28,872 فون کالز موصول ہوئیں۔

ان میں 6,132 ہنگامی کالز تھیں جبکہ 15,090 کالز غیر متعلقہ، نامناسب، نامکمل، خاموش یا منقطع ہونے والی کالز کے زمرے میں آئیں۔اُنہوں نےکہاکہ سروس کو معلومات حاصل کرنے کے لیے 7,595 کالز، 46 غلط کالز اور9جھوٹی ہنگامی کالز موصول ہوئیں۔ ان جھوٹی کالز پر کوئی ریسکیو یونٹ روانہ نہیں کیاگیا۔ ایمرجنسی ٹیموں نے تشدد اور گولی لگنے کے واقعات سمیت 83 جرائم سے متعلقہ واقعات، ڈوبنے کے دو واقعات، عمارت گرنے کے تین واقعات ، ایک دھماکے اور 578 دیگر متفرق ہنگامی صورتحال میں بھی کارروائی کی۔

ریسکیو 1122 نے روزانہ اوسطاً 197.81 ہنگامی صورتحال میں کارروائی کی، جس میں مجموعی اوسط رسپانس ٹائم 6.92 منٹ رہا جبکہ آتشزدگی کے واقعات میں اوسط رسپانس ٹائم 5.84 منٹ رہا۔ انہوں نےبتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے اکتوبر کے دوران 6,128 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی، ان میں سے 2,726 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، 3,168 افراد کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 234 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں