سیالکوٹ۔16نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ نےضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی عوام میں حادثات سے بچائو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیا ۔ سیمینار میں ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے شرکت کی۔ آخر میں حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کروائی گئی ۔