22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 فیصل آباد نے سیلاب میں پھنسے عورتوں اور بچوں سمیت...

ریسکیو 1122 فیصل آباد نے سیلاب میں پھنسے عورتوں اور بچوں سمیت 44 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، ترجمان ریسکیو

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 فیصل آباد نے سیلاب میں پھنسے عورتوں اور بچوں سمیت 44 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے عورتوں اور بچوں سمیت اب تک 44 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انسانوں کے ساتھ ساتھ 38 مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کر رہے ہیں۔ 100 سے زائد ریسکیو اہلکار اور ویلنٹیرز امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاندلیانوالہ کے متاثرہ علاقوں میں 06 ریسکیو پوسٹیں اور 05 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں