ریسکیو 1122 لوئر دیر دریائے سوات میں ڈوبے 3 افراد میں سے 2 کی نعشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئے

60
ریسکیو

دیرلوئر۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 لوئر دیر دریائے سوات میں ڈوبے 3 افراد میں سے 2 کی نعشیں نکالنے میں کامیاب ہوگئےہیں۔ریسکیو 1122 لوئر دیر کی ٹیموں نے دریائے سوات میں دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا،

کل دریائے سوات میں قلنگی سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان جاپان پل کے قریب دریا میں ڈوب گئے تھے ، 3 نوجوان میں سے ایک کی نعش کل رات ریسکیو ٹیم نے ریکور کر کے لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ 2 نوجوانوں کو تلاش کرنے کیلئے سکوبہ ڈائیونگ ،کشتی ،لائن سرچ اور مختلف طریقوں سے مسلسل واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری رہا ،جہاں دوسرے نوجوان ابوذر کے نعش کو بھی دریائے سوات سے ریکو کر لیا،

ریسکیو 1122 دیر لوئر کے غوطہ خور باچا رحمان ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوبے 3 نوجوان کو ریکورکرنے کیلئے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، باچا رحمان نے ایک نوجوان(آفتاب) کے نعش کو سکوبہ ڈائیونگ سرچ کے دوران ریکور کر لیا۔