ریسکیو 1122 لیاقت پور کی طرف سے ملک بھر کی طرح انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے منایا گیا

101
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

رحیم یارخان 05 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد کی زیر قیادت ریسکیو 1122 لیاقت پور کی طرف سے ملک بھر کی طرح انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے منایا گیا۔

اس حوالے سے آگاہی واک کی گئی، جس کی قیادت ریسکیو انچارج محمد عمران ساجد نے کی ۔واک ریسکیو آفس سے شروع ہو کراللّٰہ والا چوک پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے عمران ساجد نے کہا کہ شہری خود بھی ریسکیو ٹریننگ لیں اور اپنے بچوں کو بھی دلوائیں تاکہ محفوظ معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

انہوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے ان رضاکاروں خراج تحسین پیش کیا جو دن رات اور آندھی و بارش کی پرواہ کیئے بغیر ریسکیو کے جوانوں کے ہمراہ ہر وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رضاکاروں کو بھی سلام پیش کیا۔