ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

111
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔ 22 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 15 تا 21 جولائی کے دوران 58 مُختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 3688 کالز موصول ہوئیں جن میں 1410 معلوماتی اور فیک كالز شامل ہیں۔

ریسکیو مانسہرہ نے گزشتہ ہفتہ 58 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں جن میں 46 میڈیکل، 6 ٹریفک حادثات، 5 آگ لگنے اور ایک ڈوبنے کے واقعہ شامل ہیں میں خدمات سرانجام دیں۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 45 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں 15 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 30 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔