مانسہرہ ۔ 01 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو مانسہرہ نے جنوری میں 114 مُختلف ایمرجنسیز میں میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو ٹوٹل 16419 کالز موصول ہوئیں، جن میں 6345 معلوماتی ، غیرضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے 79میڈیکل، 16 روڈ حادثات ، 12 آگ لگنے، 2 گولی لگنے ، ایک ڈوبنے اور 4 دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 127 ایمرجنسی حالات میں 131 مریضوں کو خدمات فراہم کیں، جن میں 73 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ54 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔