ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آن کال آفیسر کا ریسکیو سٹیشن، 22 بھیرکنڈ کا دورہ

143
Rescue 1122 Faisalabad
Rescue 1122 Faisalabad

مانسہرہ ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ غیور مشتاق خان کی ہدایات پر آن کال آفیسر حماد ملک نے رات کے پچھلے پہر ریسکیو سٹیشن 22 بھیرکنڈ کا دورہ کیا اور آلات اور ادویات کو چیک کیا۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق آن کال آفیسر نے اس موقع پر تمام آپریشنل ایمرجنسی ویکلز ایمبولینس ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور ادویات چیک کیں۔اس دوران انہوں نے سٹاف کو چاک و چوبند پایا۔ آن کال آفیسر نے ریسکیورز کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایمرجنسی کے دوران ریسپانس کو برقرار رکھنا ہے.

ریسکیورز 24 گھنٹے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں. اہلیان مانسہرہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1122 پر کال کریں۔