ملتان۔ 11 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران342 حادثات میں 315 افراد کو طبی امداد فراہم کی ۔ ترجمان ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق ملتان شہر میں323 ،شجاع آباد میں 9 اور جلالپورپیروالہ میں 10 حادثات پیش آئے جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 89 ہے۔
ملتان میں 82حادثات،شجاع آباد میں 3 اور جلال پور پیر والا میں چار ٹریفک حادثات پیش آئے ۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 ملتان میں 174میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جن میں ملتان میں 167 میڈیکل ایمرجنسیز ،2 شجاع آباد اور 5 میڈیکل ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں پیش آئیں، 7کرائم ایمرجنسیز سمیت61 متفرق ایمرجنسیزپرخدمات فراہم کی گئیں۔
مجموعی طور پر 315 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ملتان میں 291 ، 12 شجاع آباد اور 12 افراد کو جلالپور پیر والا میں طبی خدمات فراہم کی گئیں ۔