ریسکیو 1122 نوشہرہ نے سور پل کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوبنے والے 12 سالہ بچے کی نعش دریا سندھ میں نظام پور کاہی کے مقام سے برآمد کر لی
ریسکیو 1122 نوشہرہ نے دریائےکابل میں ڈوبنے والے بچے کی نعش برآمد کرلی

مزید خبریں
پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نوشہرہ نے سور پل کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوبنے والے 12 سالہ بچے کی نعش دریا سندھ میں نظام پور کاہی کے مقام سے برآمد کر لی۔ ترجمان ریسکیو1122نوشہرہ کے مطابق ریسکیو غوطہ خوروں نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سور پل کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوبنے والے 12 سالہ عمر کی نعش دریا سندھ میں نظام پور کاہی کے مقام سے برآمد کر لی۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ سٹیشن 66 کی میڈیکل ٹیم نے نعش لواحقین کی موجودگی میں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا۔








