ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے کوز بانڈہ بازار میں مرغی فروش دکانوں کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا کوز بانڈہ بازار میں مرغی فروش دکانوں کا معائنہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے

مزید خبریں
بٹگرام۔ 2 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حارث الدین نے کوز بانڈہ بازار میں مرغی فروش دکانوں کا معائنہ کیا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معائنہ کے دوران سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجنا بھی شامل ہو گا، شہری بھی گرانفروشی کی صورت میں دکاندار کے خلاف اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔






