ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی طرف سے محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس لائنز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا
محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کی پزیرائی،ترجمان پولیس

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 02 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی طرف سے محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس لائنز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود، اے ایس پی نبیل احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز وحید اسحاق خانزادہ، سردار ابراہیم خان دریشک، ڈی ایس پی سیف سٹی طارق ستار، ڈی ایس پی ٹریفک محمد ابوبکر، ایس ڈی پی اوز محمد ظفر وٹو، ندیم احمد، محمود اکبر بزدار جام اللہ یار سیفی، انسپکٹر لیگل تجمل حسین، ریزرو انسپکٹر ریاض حسین گھلو، اکاونٹنٹ ذوالفقار خان قیصرانی، میس انچارج ملک وسیم، انچارج ایم ٹی نجم الحسن، انچارج متفرق عفت اللہ، لائن افسر محمد نواز، انچارج سیکیورٹی شاکر حسنین بخاری، ریڈر سبط الحسن، عابد حسین چانڈیہ او ایس آئی، ڈسٹرکٹ منیجر سیف سٹی رضوان خان، انچارج پکار شارف جوئیہ اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز شریک تھے۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ افسران کیلئے خصوصی طور ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پولیس کے ہر جوان نے بہترین ڈیوٹی کر کے میرا سر فخر سے بلند کیا ہے، موسم کی شدت کے باوجود اور انتہائی حساس حالات میں ہر جوان نے تفویض کر دہ ڈیوٹی سے بڑھ کر فرائض سرانجام دیئے ہیں مجھے ان سب پر فخر ہے، ماضی کی طرح اس بار بھی ہم ایک بڑے چیلنج میں کامیاب ہوئے ہیں، اس کامیابی کے بعد ہم نے مزید پہلے سے زیادہ مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، منظم گینگ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں ادا کریں گے








