چین کی جاپان کے نام نہاد ’’ آزاد اور کھلے ایشیا پیسیفک‘‘تصور کی مذمت

چین نے جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے نام نہاد ’’ آزاد اور کھلے ایشیا پیسیفک‘‘تصور کی مذمت کی ہے۔

بیجنگ۔2جولائی (اے پی پی):چین نے جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے نام نہاد ’’ آزاد اور کھلے ایشیا پیسیفک‘‘تصور کی مذمت کی ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بظاہر آزادی اور کھلے پن کا نعرہ لگایا جا رہا ہے مگر درحقیقت اس کے پسِ پردہ محاذ آرائی اور تقسیم کی سوچ کارفرما ہے جو خطے کے ممالک کے امن، ترقی اور تعاون کی مشترکہ خواہشات کے سراسر منافی ہے اور اسے کبھی بھی حقیقی قبولیت حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے کو استحکام اور تعاون کی ضرورت ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم بین الاقوامی نظام اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت ایشیا پیسیفک خطے میں امن و خوشحالی کی بنیاد ہے اور خطے کے ممالک کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔