چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں منعقد کریں گے۔
چین اور یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں منعقد کریں گے، چینی ترجمان

مزید خبریں
بیجنگ۔2جولائی (اے پی پی):چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں منعقد کریں گے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین-یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری کا مشاورتی میکانزم چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبے میں قائم کیا گیا ایک نیا مستقل رابطہ پلیٹ فارم ہے، جس کے تحت دونوں فریق ہر سال ایک سے دو وزارتی سطح کے اجلاس منعقد کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں منعقد ہوگا۔ امریکا کی زرعی مصنوعات پر ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ حالیہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے زرعی مصنوعات کی دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے رہنما اہداف مقرر کیے ہیں جبکہ اصولی طور پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ متعلقہ زرعی مصنوعات کو مساوی بنیادوں پر محصولات میں کمی کے فریم ورک میں شامل کیا جائے گا۔








