ملتان ،کوٹ ادو روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب بیڈ فورڈ ٹرک اور شہزور ڈالے کے درمیان تصادم کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔
ملتان میں ٹرک اور شہزور میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

مزید خبریں
ملتان۔ 02 جولائی (اے پی پی):ملتان ،کوٹ ادو روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب بیڈ فورڈ ٹرک اور شہزور ڈالے کے درمیان تصادم کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ جمعرات کو پیش آیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو امدای ٹیم فوری موقع پرپہنچی تو معلوم ہوا کہ آم کی پیٹیاں لے جانے والا شہزور ڈالا جو میانوالی کی جانب جا رہا تھا بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے لکڑیوں سے لدے بیڈ فورڈ ٹرک سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں شہزور ڈالے کا ڈرائیور 62 سالہ مختار حسین ولد لقمان موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا،جبکہ 18 سال عبدالوہاب ولد عبدالکریم شدید زخمی ہوگیا،جسکو ریسکیواہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔







