ریسکیو 1122 نے ماہ جون 2026 میں مجموعی طور پر 4769 افراد کو ریسکیو کیا ، کارکردگی رپورٹ جاری

ماہ جون میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 7608 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 3168ایمرجنسی کالز تھیں

جہلم۔ 01 جولائی (اے پی پی):ماہ جون میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 7608 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 3168ایمرجنسی کالز تھیں۔ ماہ جون میں395 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے، جن میں 477 افراد زخمی اور 04 افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈی ای او ریسکیو 1122جہلم انجینئر فرحان مرزا کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4769 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1595 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جون میں جن 3168ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 395 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 2161 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 59ہوئے،کرائم 39، ڈوبنے کے واقعات 02اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 512 رہی۔ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جون میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوریج رسپانس ٹائم 7.6منٹ میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122کی جانب سے ماہ جون میں تمام ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی سروے کیا گیا اور فرض مشقوں کاا نعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں، سکولز اور کالجز میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 153مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فرہم کر رہے ہیں۔