کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کا وفد 2 جولائی سے کراچی کے دورے پر روانہ ہوگا

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کا وفد 2 جولائی سے کراچی کے دورے پر روانہ ہوگا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد 2 جولائی 2026 سے کراچی کا دورہ کرے گا۔ وفد میں شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدلماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل ہوں گے۔

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کا وفد 2 جولائی سے کراچی کے دورے پر روانہ ہوگا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد 2 جولائی 2026 سے کراچی کا دورہ کرے گا۔

وفد میں شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدلماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل ہوں گے۔ دورے کا بنیادی مقصد 8 جولائی کو کراچی میں شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینا، مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور کشمیری تنظیموں کے قائدین سے ملاقاتیں کرنا اور انہیں ریلی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینا ہے۔

وفد اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں، دینی و سماجی شخصیات، وکلاء، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ان ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی کی قربانی کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی ایک روشن علامت ہے، اور 8 جولائی کی ریلی ان کی جدوجہد اور تمام شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرنے کا ایک اہم موقع ہوگی۔

حریت قیادت نے کراچی کے عوام، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، طلبہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 جولائی کی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔

مزید خبریں