ریسکیو 1122 نے یوم عاشورہ کے دوران زنجیر زنی کرنے والے 597 عذاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ضلعی ایمرجنسی آفیسر سرگودہا

144
Rescue 1122
Rescue 1122

سرگودہا۔18جولائی (اے پی پی):ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سرگودہا ڈاکٹرمظہر شاہ نے کہاہے کہ ریسکیو1122 سرگودہا نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں نکالے جانے والے اہم اور بڑے جلوسوں میں طبی امداد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے 597 عذاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 92 کو ہسپتال منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ یکم محرم سے دس محرم الحرام تک ریسکیو1122نے ضلع بھر کی سات تحصیلوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج فراہم کی، خصوصاً یوم ِعاشورہ پر12 اہم جلوسوں میں ان کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی۔

انہوں نے میڈیکل پوسٹوں اور ٹیموں کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ یوم ِعاشورہ پر ریسکیو1122 کی 29 ایمبولینسز،5 فائر ویکلز، 3ریسکیو وہیکلز اور50 موٹرسائیکل ایمبولینسز، 530ریسکیو اہلکاروں نے ضلع بھر میں نکالے گئے جلوسوں میں ڈیوٹی سرانجام دی۔ اسی طرح ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو1122کے محافظین پر مشتمل میڈیکل موبائل ٹیموں کے ہمراہ امام بارگاہ میں ایمبولینسز کے ساتھ میڈیکل کوریج فراہم کی گئی۔