ریسکیو1122 پشاور نے شاہ قبول ڈبگری گارڈن کے قریب نیو وزیرستان ہوٹل میں لگی آگ پرقابو پالیا
ریسکیو 1122 پشاور نے ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):ریسکیو1122 پشاور نے شاہ قبول ڈبگری گارڈن کے قریب نیو وزیرستان ہوٹل میں لگی آگ پرقابو پالیا ۔ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرزٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور 20 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔








