وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مبارکباد دی جو گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس کامیابی پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے انتخابی میدان میں اچھا مقابلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، ان کو شاباش دیتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہیں، سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پر امن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار پر شاباش دی۔








