ریسکیو 1122 کوہستان لوئر کے ضلعی آفس میں عیدالاضحٰی ایمرجنسی پلان کے حوالہ سے اجلاس

174
Rescue 1122

کوہستان لوئر۔ 13 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہستان لوئر ساجد علی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کوہستان لوئر کے ضلعی آفس میں عیدالاضحٰی ایمرجنسی پلان کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔

میٹنگ میں سٹیشن ہائو س انچارج، کنٹرول روم انچارج، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انچارج اور سٹور کیپر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ریسکیورز کی آپرریشنل صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور خصوصی طور پر عیدالاضحٰی کیلئے ڈیوٹی پلان تیار کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ای او ریسکیو 1122 کوہستان لوئر ساجد علی یوسفزئی نے ریسکیو سٹیشن آفیسرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر شہر میں بدبو اور تعفن کا خاتمہ کیا جا سکے۔