ایبٹ آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122مانسہرہ نےہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کردی،ترجمان ریسکیوکےمطابق ریسکیو1122مانسہرہ نےگزشتہ ہفتےکےدوران33مختلف ایمرجنسیزمیں عوام کوخدمات فراہم کیں،جن میں18میڈیکل،09روڈ/ٹریفک حادثات،01آگ لگنےکاواقعہ،02گولی لگنےکےواقعات اور03متفرق واقعات شامل ہیں،
ریسکیوکنٹرول روم کوٹوٹل6192کالزموصول ہوئیں جن میں1172معلوماتی کالزاوردیگرغیرضروری یا تنگ کرنے والی کالزشامل ہیں،ہسپتال سےہسپتال منتقلی سروس کےتحت مختلف39ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دی گئیں جن میں20افراد کوایک ضلعی ہسپتال سےدوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 19افراد کوضلع کےاندرایک ہسپتال سےدوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔