ریسکیو1122مردان نےگزشت ہفتے کےدوران 320حادثات میں خدمات فراہم کئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

124
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو1122مردان نے گزشتہ ہفتےکی کردگی رپورٹ جاری کردی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ ریسکیو1122 مردان نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3 سو 20 حادثات میں خدمات پیش کیں۔ان حادثات میں 67 ٹریفک حادثات ،2 سو 31 میڈیکل حادثات ، آگ لگنے کے 5، گرنے کے 8 ، فائرنگ ،لڑائی جھگڑےکے 9 واقعات شامل ہیں ۔

ان حادثات میں 23 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122مردان نے ان حادثات میں 335 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیاجبکہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 58 ایمرجنسیز کے دوران 56 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 2ایمرجنسی میں ضلع سے باہر مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دے گئے ۔