ریسکیو1122نےضلع ملتان میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران 325افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

145
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سے ضلع ملتان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 336 ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر325 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں316، شجاع آباد میں11اورجلال پورپیروالامیں نو ایمرجینسیزپیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد75ہے،ملتان شہر میں67،شجاع آباد میں تین اورجلال پور پیروالا میں پانچ ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں190میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں183،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔پندرہ کرائم اور44متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر325افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں296،شجاع آباد میں16اورجلال پور پیر والا میں13 افرادکوریسکیوکیاگیا۔