ملتان۔ 15 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24گھنٹے کے دوران ضلعے میں304ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر296 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملتان شہر میں 284،شجاع آباد میں 12 اورجلال پورپیروالامیں آٹھ ایمرجینسیز پیش آئیں ۔
ان میں ٹریفک حادثات کی تعداد92 رہی جن میں ملتان شہر میں83،شجاع آبادمیں سات اور جلال پور پیر والا میں دو حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں169میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں160،شجاع آباد میں چاراورجلال پور پیر والا میں پانچ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں جبکہ تین کرائم اور 22 متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔
مجموعی طور پر296افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں ملتان شہر میں272،شجاع آباد میں 16 اورجلال پور پیر والا کے آٹھ افراد شامل تھے۔