دیر لوئر۔10 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 دیر لوءیر نے 300 فٹ گہرے اور تنگ کنویں سے نوجوان کو بحفاظت نکا ل لیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے دیر لوئر کے علاقے کوٹو سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ اسامہ کو 300 فٹ گہرے اور تنگ کنویں سے بحفاظت نکا ل لیا ۔
انہوں نے پروفشنل انداز میں ریسکیو ٹیکنک کا استعمال کرتے ہوئے کنویں میں نیچے اتر کر نوجوان کو تسلی دی اور بحفاظت زندہ سلامت نکال لیا۔ میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔