ریسکیو1122 مانسہرہ نے عید الفطر کے 03 ایام کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

134
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 13 اپریل (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ نے عید الفطر کے 03 ایام کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی سربراہی میں عیدالفطر کے تین روز میں ریسکیو1122 مانسہرہ کی ٹیموں نے 28 مختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں

جن میں 17 میڈیکل،07 ٹریفک حادثات،02 آگ لگنے کے واقعات،01 گولی لگنے اور 01 متفرق واقعہ شامل ہے،ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت مختلف 13 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دی گئیں،07 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 06 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔