ریسکیو1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 سے 12 جولائی 2026 کے دوران 71 مختلف ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 58 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ایبٹ آباد۔ 13 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق 6 تا 12 جولائی2026 ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 71 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 58 مریضوں کو ریسکیو کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ 57 میڈیکل کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 7 ٹریفک حادثات، 1 آگ لگنے، 2 گولی لگنے اور 1 ڈوبنے اور 3 دیگر متفرق واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ریفرل سروس کے تحت 51 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر مجموعی طور پر 5836 کالز موصول ہوئیں جن میں 2435 معلوماتی/ڈراپ کالز اور 3330 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

مزید خبریں