ریس کورس پولیس نے کاروائی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار، 03 موٹر سائیکل برآمد

154
punjab Police

راولپنڈی۔ 21 اگست (اے پی پی):ریس کورس پولیس نے کاروائی کرکےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکےچوری شدہ 03 موٹر سائیکل برآمدکرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزم باسط کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے،

ایس پی پوٹھوار وقاص خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔