اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 3 ارب 37 کروڑ 99 لاکھ 47 ہزار روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 40 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب 37 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 3 ارب 37 کروڑ 99 لاکھ 47 ہزار روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 40 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے وزارت ریلوے میں سی پیک سپورٹ پراجی©کٹ کے لئے ایک کروڑ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 70لاکھ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ٹریک مینٹیننس کے لئے 17کروڑ 54 لاکھ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 51کروڑ 46لاکھ، وزارت ریلوے میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے ایک کروڑ، 2010ءسیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 40کروڑ، دسمبر 2007ءمیں متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 13کروڑ 67لاکھ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کی سپیشل مرمت کے لئے 17کروڑ 32 لاکھ، خانپور۔لودھراں سیکشن ٹریک کی بحالی کے لئے 16 کروڑ، گوادر میں ریلوے کوریڈور کی تعمیر کے لئے 90کروڑ 92لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے لئے 10کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








