ریلوے انتظامیہ نے سبک رفتار ایکسپریس کو گوجرانوالہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت دیدی

130

ریلوے انتظامیہ نے سبک رفتار ایکسپریس کو گوجرانوالہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر رکنے کی اجازت دیدی

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،راولپنڈی کے درمیان چلنے والی101اپ اور102 ڈائون سبک رفتار ایکسپریس کو گوجرانوالہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر ایک منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دیدی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق عوام کو یہ سہولت دو ماہ کیلئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی اور اس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا۔