راولپنڈی ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے قریب ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن دو لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اورتمام ریلوے ڈویژنز کو وزیر …
ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن دو لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے قریب ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا گیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن دو لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اورتمام ریلوے ڈویژنز کو وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بننے کی ہدایت کی گئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان ریلوے نے گذشتہ دو سالوں میں بھی وزیر اعظم کی شجر کاری مہم پھر پور حصہ لیا تھا اسی طرح اس سال بھی لیں گے۔شیخ رشید احمد نے اس موقع پرڈگری کالج برائے خواتین میں مکمل ہونے والے تعمیراتی کام کا جائیزہ بھی لیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈگری کالج پر میں تعمیراتی کام پر 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔کالج میں رواں سال پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔








