24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںریلوے کے شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے...

ریلوے کے شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، محمد حنیف عباسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کے شعبہ مکینیکل کو اپ لفٹ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، رولنگ سٹاک ریلوے کی جان ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ پیر کو ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سی ای او ریلوے سمیت شعبہ مکینیکل کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ کوئی بھی معاملہ انڈر کارپٹ نہ کیا جائے بلکہ محنت اور تندہی سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے بغیر کسی پرزے کی خریداری نہیں ہوگی تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

محمد حنیف عباسی نےکہا کہ ٹرینوں میں عالمی معیار کے موبائل چارجنگ پورٹس نصب کیے جائیں جبکہ پنکھوں اور لائٹس کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام انجنوں میں ایونٹ ریکارڈر کی موجودگی کو لازمی بنایا جائے تاکہ کارکردگی اور نگرانی بہتر ہو سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فائلوں کی جلدی نمٹائی یقینی بنائی جائے، ریلوے ہیڈکوارٹر میں کوئی بھی فائل سات دن سے زیادہ اور وزارت میں تین دن سے زیادہ زیر التواء نہ رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ادارے کی ترقی دن رات محنت سے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں