ریلوے ہسپتال سکھر کے زیر اہتمام فری میڈیكل کیمپ ،مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں

236
ریلوے ہسپتال سکھر
ریلوے ہسپتال سکھر

سکھر۔ 16 نومبر (اے پی پی):پاکستان ریلوے ہسپتال سکھر کے زیر اہتمام مختلف فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے تعاون سے ذیابیطس (شوگر )سے بچاو اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا افتتاح ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن عرفان الحق نے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، آرگنائزر کیمپ ڈی ایم او ریلوے سکھر ڈاکٹر مقصود احمد اعوان ، ڈاکٹر یاسر سومرو ، فارما کمپنیوں کے نور الحسن ، عمیر ، جاوید کھوسہ ، عمر و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ کیمپ میں شوگر، یوریک ایسڈ، کولیسٹرول موناپا کیلئے BMI، خون کی نالیوں کی بندش کا ٹیسٹ، پاوں کی نسوں کا ٹیسٹ، HbA1c،ہڈیوں کا ٹیسٹ ، بلڈ پریشر و دیگر کامفت ٹیسٹ کیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے سکھرعرفان الحق ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے ڈی ایم او ریلوے سکھر ڈاکٹر مقصود احمد اعوان کے ہمراہ فر ی کیمپ کا دورہ کیا اور منتظمین کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر مہمانوں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شوگر کی بنیادی وجہ ہمارا لائف سٹائل ہے، نہ وقت پر کھانا کھایا جاتا یے اور نہ ہی نیند کا کوئی وقت مقرر ہے۔غیر متوازن غذا نے بھی لوگوں کو مریض بنا کررکھ دیا ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ بچوں میں موٹاپا بڑھ رہا ہے ایسے میں ان کی نیوٹریشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے،جبکہ فارم کمپنیوں کے ایڈوائزر نے شوگر کے مریضوں کو خوراک کی ترتیب و غذائیت متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور شوگر سے ہونے والی پیچیدگیوں کی مکمل آگاہی شوگر سے متاثرین کا علاج و احتیاط کے بارے میں بتایا ۔