رینالہ خورد، تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

181
بہاولنگر دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے

رینالہ خورد۔ 06 نومبر (اے پی پی):رینالہ خورد میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 43جی ڈی کے قریب تیزرفتار ٹرک اور موٹرسا ئیکل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارخاتون شاہین بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے ٹرک کو قبضے میں لے کر حوالات میں بند کردیاہے۔