رینالہ خوردایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نےدوہرے قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان کو عمرقید اورپانچ پانچ لاکھ روپیے جرمانے کی سزاسنادی

109

رینالہ خورد۔ 05 نومبر (اے پی پی):تھانہ چوچک کی حدود میں واقع گاؤں دوجی ڈی میں ملزمان غلام عباس اور بابر کا اپنے مخالف فریق مقتول ہارون مسیح اوریعقوب مسیح کے ساتھ زرعی زمین ٹھیکہ پر لینے کا تنازعہ ہوگیاتھا جسپر غلام عباس اور بابر نے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین یعقوب مسیح اور ہارون مسیح پر حملہ کرکے دونوں کو قتل کردیا تھا

تھانہ چوچک پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کے بعد چالان مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خوردکی عدالت کے سپردکردیاتھا عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اورپانچ پانچ لاکھ روپیے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔