رینالہ خورد ،ٹریفک حادثہ اور فائرنگ کے دوواقعات میں خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

96
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

رینالہ خورد۔ 24 فروری (اے پی پی):رینالہ خورد قومی شاہراہ پرکسان اڈا کے قریب تیز رفتار ویگوڈالہ وین نے فرنٹ پر جانیوالے کار نمبری ایف ایس اے 1471کو ٹکر ماردی، جسکے نتیجے میں کارمیں سوار خاتون صبت ظہرا سکنہ گلشن اقبال ٹاؤن اوکاڑہ موقع پرجانبحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی۔ فائرنگ کا واقع تھانہ ستگھرہ کی حدود کے نواحی گاؤں میں پیش آیاجہاں مخالفین نے فائرنگ کرکے عاطف نامی نوجوان کوزخمی کردیا ۔ پولیس نے زخمی عاطف کو ہسپتال منتقل کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے۔