اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے منصوبوں کے لئے ایک ارب 92 کروڑ روپے جاری کیے ہیں جن میں سے اب تک 86کروڑ روپے خرچ کئے چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب20 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں جن میں سے ایک ارب92 کروڑروپے جاری اور 23کروڑ 86لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔