ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”رابطہ“ میں ”کورونا وائرس“ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر مہمان ہونگی

182

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) ریڈیو پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے پروگرام ”رابطہ“ میں روزانہ صبح 10 بجکر05 منٹ پر ”کورونا وائرس“ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرنے کیلئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر مہمان ہوں گی۔ قومی نشریاتی رابطے کے اس پروگرام میں ” کورونا وائرس“ کے حوالے سے ٹیلی فون کے ذریعے آپ بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ٹیلی فون کال کے لئے ہمارے نمبر ان پر کال کریں 051-9206995/051-9215206 ۔ ” پروگرام رابطہ “17 مارچ2020ءسے ریڈیو پاکستان کے نیٹ ورک پر روزانہ دس بجکر پانچ منٹ پر سننا مت بھولیئے۔ریڈیو پاکستان یہ پروگرام پنجابی، سرائیکی، سندھی ، پشتو، بلوچی اور بروہی زبانوں میں بھی براڈ کاسٹ کرے گا۔