اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد سے ملک کو 3.092 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 2.597 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
مارچ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 321 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مارچ کے 287 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد زیاد ہ ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 2 فیصد کمی ہوئی ۔ فروری میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 329 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو مارچ میں کم ہو کر 321 ملین ڈالرہو گیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 13.61 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12.44 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586312