زاہد حفیظ چوہدری ترجمان دفتر خارجہ مقرر،نوٹیفیکشن جاری

284
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ءکے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا معاہدہ ہوا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ءکے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا معاہدہ ہوا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے بدھ کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک تعینات تھے۔ زاہد حفیظ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن اور لندن میں ہائی کمشنر کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ بطور ڈی جی ایران، افغانستان، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی بھی رہ چکے ہیں۔ زاہد حفیظ وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔